عوام کو سرد ترین موسم میں مشکلات عمرانی حکومت کی نااہلی کی وجہ سے گیس کا بحران پیدا ہوا ہے، بلاول

Spread the love

پاکستان پیپلز پا رٹی کے چیئر مین بلا ول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمرانی حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے پو رے ملک میں گیس کا بحران پیدا ہوا ہے۔ اپنے بیان میں بلاول بھٹو نے کہا کہ پی ٹی آئی کی نااہلی کے نتیجے میں پورے ملک میں گیس کا بحران پیدا ہوا، تین برسوں میں گیس کی قیمتوں میں 300 فیصد اضافہ ہوا اور عوام سال کے سرد ترین مہینوں میں گیس کے بغیر مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ دوسری جا نب گزشتہ روز بلاول بھٹو کی اپیل پر ملک بھر کے مختلف شہروں اور اضلاع میں گیس کی قلت کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ بلاول کی اپیل پر وسطی پنجاب، جنوبی پنجاب، بلوچستان، سندھ، خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں مظاہرے کئے گئے۔ جبکہ گلگت بلتستان کے ضلع استور، میں کمر توڑ مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔ اس موقع پر گیس کی بندش، نامنظورگیس کی بندش نامنظور کے نعرے لگا ئے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں