ساہیوال ( چوہدری آصف ندیم آرائیں )ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ساہیوال ڈاکٹر صادق سلیم کمبوہ نے کہا ھے کہ 13سے 17دسمبر تک جاری رہنے والے پولیو مہم کے دوران ساہیوال ڈویژن میں 11لاکھ93ہزار 282بچوں کو پولیو قطرے پلائے گئے جن میں 3لاکھ98ہزار784بچے ضلع ساہیوال، 3لاکھ157بچوں کو ضلع پاک پتن اور 4لاکھ94ہزار341بچوں کو ضلع اوکاڑہ میں تھے۔ انہوں نے بتایا کہ 7519ایسے بچے جن کو کسی وجہ سے پولیو قطرے نہیں پلائے جا سکے ان کو اگلے 14دن کے اندر قطرے پلادیے جائیں گے۔انہوں نے مزید بتایا کہ ساہیوال ڈویژن میں والدین کی جانب سے بچوں کو قطرے پلانے سے انکار کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا جو خوش آئند ھے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ مہم کے لئے 4477موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئیں جن میں سے 1529ضلع ساہیوال،1861ضلع اوکاڑہ اور 1087ٹیمیں پاک پتن تھیں جن سے 3058ویکسینیٹرز نے ضلع ساہیوال میں بچوں کو قطرے پلائے اسی طرح 3722نے ضلع اوکاڑہ اور 2174نے ضلع پاک پتن میں بچو ں کو قطرے پلائے جبکہ مختلف اڈوں اور پوائنٹس پر بچوں کو قطرے پلانے کے لئے 196ٹیمیں تشکیل دی گئیں اور 392ویکسینیٹرز نے خدمات سر انجام دیں۔ انہوں نے بتایا کہ 268ضلع ساہیوال، 350ضلع اوکاڑہ اور 195ایریا انچارج تعینات کیے گئے اور پولیو ٹیموں کی مانٹیرنگ کے لئے ضلع ساہیوال میں 89، ضلع اوکاڑہ میں 118اور ضلع پاک پتن میں 64ڈسٹرکٹ سپروائزر تعینات کے گئے تھے۔
