سنٹر آف ایکسی لینس مالیکیولر بائیولوجی کا چوتھا بین الاقوامی سمپوزیم بدھ اور جمعرات کو منقعد ہوگا

Spread the love

سمپوزیم کا افتتاح صوبائی وزیر پنجاب سید حسنین جہانیہ گردیزی اور وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر نیاز احمد اختر کریں گے۔

لاہور(نمائندہ خصوصی)اردو گلوبل میڈیا رپورٹ کے مطابق سنٹر آف ایکسی لینس مالیکیولر بائیولوجی کا چوتھا بین االقوامی سمپوزیم زراعت اور ہیلتھ سائنسز کی سالماتی حیاتیات کی تحقیق میں پیشرفت پر 23-24 دسمبر 2021 کو منعقد ہوگا۔گلوبل ٹائمز میڈیا تفصیلات کے مطابق 23 دسمبر کو بین االقوامی سمپوزیم ایڈوانسز ان مالیکیولر بائیولوجی آف پالنٹس اینڈ ہیلتھ سائنسز”کا افتتاح صوبائی وزیر پنجاب سید حسنین جہانیہ گردیزی وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اختر کے ہمراہ سنٹر آف ایکسی لینس مالیکیولر بائیولوجی میں کریں گے۔افتتاحی تقریب میں دنیا بھر کے نامور سائنسدان زراعت اور ہیلتھ سائنسز کے شعبوں میں اپنا تحقیقی کام پیش کریں گے۔اس تقریب میں 300 سے زیادہ شرکاء کی شرکت متوقع ہے۔اس دو روزہ بین االقوامی ایونٹ کے بعد 24 دسمبر 2021 کو طے شدہ CEMB ایلومنی ڈنر ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں