ہم انسانی ہمدردی کی خاطر افغانستان کی ہر ممکن مدد کرتے رہینگے,ارباب شہزاد

Spread the love

بین الاقوامی اداروں کو بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔وزیر اعظم کے مشیر برائے اسٹیبلشمنٹ

طورخم(نمائندہ وصال احمد)اردو گلوبل میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستانی عوام کی جانب سے افغانستان کو 50 ہزار ٹن گندم فراہم کی جائے گی اور اس سلسلے کی پہلی کھیپ 50 ٹرکوں پر مشتمل امدادی قافلہ افغان حکام کے حوالہ کیا گیا،وزیر اعظم کے مشیر برائے اسٹیبلشمنٹ ارباب شہزاد نے زیرو پوائنٹ طورخم میں پاکستان کے عوام کی جانب سے امداد افغان ذمہ داران کے حوالہ کی ، ارباب شہزاد نے گلوبل ٹائمز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان ہمارا اسلامی ملک ہے اور ہم انسانی ہمدردی کی خاطر ان کی ہر ممکن مدد کرتے رہینگے تاکہ بین الاقوامی اداروں کو بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہئے اور اس سلسلے میں پاکستان اپنا کردار ادا کرے گا ،افغان حکام نے پاکستان کے لوگوں اور حکام کا شکریہ ادا کیا اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ ان کو اپنا حق دیا جائے تاکہ افغان عوام کی مشکل ختم ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں