جی ٹی روڈ پر ڈکیتی کی دلیرانہ واردات چور آنکھوں میں مر چیں ڈال کر 20ہزار کی نقدی لے اڑے

Spread the love

دینہ (نمائندہ خصوصی) دینہ کے قریب جی ٹی روڈ پر ڈکیتی کی دلیرانہ واردات، نامعلوم موٹر سائیکل سوار ٹرک ڈرائیور اور ہیلپر کی آنکھوں میں مر چیں ڈال کر 20ہزار کی نقدی اور دو عدد مو بائل فون لوٹ کر فرار، ریسکیو 1122نے ٹرک ڈرائیور اور ہیلپر کو طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کیا۔ تفصیلات کے مطابق دینہ کے قریب جی ٹی روڈ ڈومیلی موڑ کے مقام پر ایک ٹرک نمبری JV0131اچانک خراب ہو گیا اسی دوران نا معلوم مو ٹر سائیکل سوار نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہو ئے ٹرک ڈرائیور اور ہیلپر پر حملہ کر دیا جس سے ٹرک ڈرائیور ظفر اقبال ولد اللہ بخش سکنہ جلال پور شریف پنڈ دادنخان اور ہیلپر ناصر محمود ولد ظہور احمد سکنہ پنڈدادنخان کی آنکھوں میں مر چیں ڈال کر لو ٹ مار شروع کر دی جس سے 20ہزار کی نقدی اور دو عدد مو بائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے، ٹرک ڈرائیور اور ہیلپر کی آنکھوں میں مر چیں لگنے کے باعث حالت غیر ہو گئی، اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122نے مو قع پر پہنچ کر دونوں کو طبی امداد دی اور بعد ازاں ہسپتال منتقل کیا، سر شام واردات کے باعث مو ٹر وے پولیس اور پیٹرولنگ پولیس کے لئے ایک سوالیہ نشان بن گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں