پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ غریب آدمی کیلئے بنیادی اشیا کی خریداری بہت مشکل ہوچکی ہے

Spread the love

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ غریب آدمی کیلئے بنیادی اشیا کی خریداری بہت مشکل ہوچکی ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں جہانگیر ترین کا کہنا تھاکہ عالمگیر خان سے ان کے والد کے انتقال پر تعزیت کیلئے آیا تھا۔

اس موقع پر صحافی نے ان سے سوال کیا کہ وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان دنیا کا سستا ترین ملک ہے، اس پر آپ کا کیا کہنا ہے؟

جہانگیر ترین نے جواب دیاکہ غریب آدمی کیلئے بنیادی اشیا کی خریداری بہت مشکل ہوچکی ہے، غریب آدمی کو فرق نہیں پڑتا کہ کہاں مہنگائی ہے اور کہاں نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں