خوگاخیل قوم کے مشران اور کشران نے تمام رکاوٹیں توڑ کر طورخم این ایل سی ٹرمینل جا پہنچ گئیں

Spread the love

(رپورٹ ایمان علی)

خوگاخیل قوم کے مشران اور کشران نے تمام رکاوٹیں توڑ کر طورخم این ایل سی ٹرمینل جا پہنچ گئیں تعمیراتی کام بند کر دیا گیا جب تک قوم کے ساتھ فائنل معاہدہ نہ ہوجائے اس وقت تک تعمیراتی کام بند ہوگا اس موقع پر مفتی محمد اعجاز شینواری، معراج الدین شینواری، زکریا شینواری و دیگر نے کہا کہ وہ پرامن ہے اور طورخم خوگاخیل قوم کی ملکیت ہے قومی اراضی پر جو تعمیراتی کام این ایل سی کررہے ہیں قوم کے ساتھ سراسر زیادتی و ناانصافی ہے انکا کہنا ہے مزاکرات کے لئے کور کمانڈر پشاور اقدامات اٹھائے تاکہ یہ مسئلہ حل ہو سکے اور مزاکرات یعنی مسئلہ حل تک این ایل سی ٹرمینل پر کسی تعمیراتی کام کرنے کا پابند ہوگا

مفتی اعجاز شینواری نے کہا کہ قوم کے مشران اور عوام کے مشاورت کے بغیر کسی قسم اقدام کے لئے حکومت کے ساتھ تیار نہیں سنجیدہ اور اہم عہدیدار بلخصوص کور کمانڈر پشاور اور وزیر اعلیٰ خیبر پختون خواہ مزاکرات کے لئے کردار ادا کریں آخر میں مظاہرین سے مخاطب ہوکر اعلان کیا کہ عوام اب واپس پاک افغان شاہراہ پر احتجاجی کیمپ میں شرکت کرکے آئندہ لائحہ عمل طے کریں گے اور پاک افغان شاہراہ بائی پاس پر جاری احتجاجی دھرنا کیمپ جاری رہے گا اگر اس دوران این ایل سی نے دوبارہ کام شروع کیا تو پھر طورخم آئیں گے اور پھر کام بند کرینگے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں