دینہ ( نمائندہ خصوصی) دینہ کے قریب شار ٹ سر کٹ کے باعث فر نیچر کی دو کان میں آگ بھڑک اٹھی، دیکھتے ہی دیکھتے آگ کے بلند شعلوں نے پو ری دو کان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، 10لاکھ مالیت کا نقصان بتایا جاتا ہے، اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122مو قع پر پہنچ گئی اور آگ پر قا بو پا یا۔ تفصیلات کے مطابق دینہ ہڈالہ سیداں کے مقام پر خرم شہزاد کی دوکان آئیڈیل فر نیچر پر اچانک شارٹ سر کٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ کے بلند شعلوں نے پو ری دوکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس سے فر نیچر راکھ کا ڈھیر بن گیا، دوکان میں نقصان کی مالیت 10لاکھ کے قریب بتائی جا تی ہے، حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122مو قع پر پہنچ گئی اور آگ پر قابو پایا۔
