سول ڈیفنس ساہیوال میں 400 رضاکاران کو یونیفارم دیے جانے کیلئے ایک تقریب کا انعقاد

Spread the love

ساہیوال18جنوری(چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں )سول ڈیفنس ساہیوال میں 400 رضاکاران کو یونیفارم دیے جانے کیلئے ایک تقریب کا انعقاد گیا گیا جس کی صدارات آئی زیڈ بھٹی چیف وارڈن نے کی، جس میں تنظیم شہری دفاع ساہیوال کے 400 رضا کاران کو مکمل یو نیفارم مہیا کیے گئے۔اس موقع پرآئی زیڈ بھٹی چیف وارڈن تنظیم شہری دفاع ساہیوال نے کہا کہ یو نیفارم رضا کا ران کا انتہائی اہم مسئلہ تھا جو کہ سول ڈیفنس آفیسر فریحہ جعفر کی بھر پور کوشش کی بدولت حل کر دیا گیا ہے اب رضاکاران اپنی ڈیوٹی احسن طریقے سے سرانجام دے سکیں گے۔ انہوں نے سول ڈیفنس آفیسر فریحہ جعفر کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی تنظیم شہری دفار کو مضبوط سے مضبوط بنانے میں اپنا کردار ادا کر تی رہیں گی۔اس موقع پر سول ڈیفنس آفیسر سول ڈیفنس آفیسر فریحہ جعفر کا کہنا تھا کہ آج کا دن انتہائی اہم ہے کہ آج تنظیم شہری دفاع ساہیوال کا ایک نہایت اہم ترین مسئلہ حل ہوا۔رضا کاران تنظیم شہری دفاع ساہیوال جس طرح اپنی ڈیوٹی جس احسن طریقے اور محنت سے سرانجام دیتے تھے آج اُن کو محنت کا صلہ مل گیا ہے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں