ساہیوال چوہدری آصف ندیم آرائیں: ڈپٹی کمشنر محمد اویس ملک چارج سنبھالتے ہی شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کیلئے متحرک
ڈپٹی کمشنر کا علی الصبح تک 2 گھنٹے شہر کا تفصیلی دورہ چیف افسر میونسپل کارپوریشن کو 24 گھنٹے میں شہر چمکانے کا ٹاسک دیدیا
مختلف علاقوں میں میں صفائی کی صورتحال اور سینیٹری سٹاف کی حاضریاں چیک کیں اے ڈی سی آر عاصم سلیم اور اسسٹنٹ کمشنر سرمد حسین ہمراہ تھے محمد پور روڈ پر گندگی کے ڈھیر اور کالج چوک پر کھلا گٹر دیکھ کر اظہار برہمی متعدد سائٹس پر عملہ صفائی کی غیر حاضری پر کارپوریشن حکام کی سرزنش،اچھا کام کرنے والوں کو شاباش مڈہالی روڈ نور شاہ روڈ ،ہائی اسٹریٹ سمیت سول لائینز سمیت پورے شہر میں صفائی بہتر بنانے کی ہدایت
ساہیوال:ٹمبر مارکیٹ پر سڑک بلاک ہونے کا نوٹس،ٹریفک پولیس کو ذمہ داروں کے چالان کرنے کا حکم لوکل گورنمنٹس کو صفائی آپریشن میں غفلت پر سخت کارروائی کیلئے تیار رہنے کا عندیہ صفائی کے کام میں غفلت پر زیرو ٹالرینس پالیسی اپنائی جائے :ڈپٹی کمشنر شہر کی بند سیوریج لائنیں کھولنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پرکام کیا جائے :محمد اویس ملک
