دینہ (نمائندہ خصوصی) سابق ایم پی اے چو ہدری ندیم خادم کا لندن میں سابق و زیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے ایک گھنٹے کی ون ٹو ون ملاقات، جہلم کی سیاست پر تبا دلہ خیالات، میا ں نواز شریف نے چوہدری ندیم خادم سے والد کی خیریت دریافت کرتے ہو ئے کہا کہ جہلم میں سیاست کا سفر اسی طرح جاری رکھیں، وہ دن دور نہیں جب ظالم حکمرانوں سے ملک کی جان چھوٹے گی، تبدیلی کے نام پر جو ملک میں تباہی کی جا رہی ہے اس کا یوم حساب قریب ہے، قوم پر ظلم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں کرپشن میں دن بدن اضافہ ہو تا جا رہا ہے، آپ نے جس ہمت سے الیکشن لڑا اور ایک لاکھ 6ہزار 81 ووٹ لئے پارٹی کو اس پر فخر ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سابق ایم پی اے جہلم چو ہدری ندیم خادم نے لندن میں مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران سابق وزیر اعظم میاں نوز شریف نے چو ہدری ندیم خادم سے اپنے والد چوہدری خادم حسین کے بارے میں خیریت دریافت کی اور کہا کہ اگر وہ لندن آئیں تو مل کر جائیں، انہوں نے چو ہدری ندیم خادم سے ملاقات کے دوران سابق ایم این اے چو ہدری مطلوب کا بھی پو چھا اور کہا کہ ان سے میری بات کروائیں جس پر ان سے فو ن پر رابطہ نہ ہو سکا، چو ہدری خادم حسین میرے بڑے بھائی ہیں اور آپ ان کے بیٹے ہو اور میرے بھتیجے ہو اور جہلم میں مسلم لیگ (ن)کے ور کر ہو، آپ نے جس عزم سے جہلم میں الیکشن لڑا اور ایک لاکھ 6ہزار 81ووٹ لے کر اچھا الیکشن لڑا، جس سے آپ شاباش کے مستحق ہیں، اسی طرح آپ سیا ست کا عمل جاریں رکھیں انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب ان ظالموں سے عوام کی جان چھوٹے گی، چو ہدری ندیم خادم نے میاں نواز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا نما ئندہ رضوان سیٹھی سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ میاں نواز شریف سے بڑی اچھی اور خوشگوار ماحول میں ملاقات رہی، میاں نواز شریف عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں، انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب میرے قائد میاں نواز شریف اس ملک کے وزیر اعظم ہوں گے، اپنے قائد میاں نواز شریف سے جہلم کی سیاست پر طویل گفتگو ہو ئی اور انہوں نے اسی طرح سیاسی سفر جاری رکھنے کا کہا۔
