جہلم میں گزشتہ روزمزید 2 افراد کی کورونا رپورٹ مثبت موصول ہوئی

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +عمیراحمدراجہ)جہلم چیف ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر وسیم اقبال کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق گزشتہ روزمزید 2 افراد کی کورونا رپورٹ مثبت موصول ہوئی۔ ضلع بھر میں گزشتہ روز مثبت کیسیز کی شرح %0.50 رہی۔ اس وقت ضلع بھر میں 21 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض جن میں کورونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں انہیں گھروں میں آئسولیٹ کر دیا گیا ہے. محکمہ صحت نے گزشتہ روز تک کورونا کے مشتبہ 150,914 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے جن میں سے 2786 افراد کی رپورٹ مثبت ہوئی۔اب تک کل 2688 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔اس وقت کل کورونا وائرس سے 77 اموات ہوچکی ہیں۔ کورونا وائرس کی تیسری لہر میں محکمہ صحت نے یکم مارچ 2021 سے اب تک کل کورونا وائرس کے مشتبہ 89,537 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے جن میں 1303 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی کورونا وائرس کی تیسری لہر میں اب تک 35 اموات ہوچکی ہیں اورکورونا وائرس کے مثبت کیسیز کی شرح %1.59 ہے۔ ضلع بھر میں اب تک 74 میڈیکل اور پیرامیڈیکل سٹاف کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔اب تک 3019 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز اور 870,266 بارہ سال سے زائد عمر کے شہریوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسینیشن کر دی گئی ہے۔اب تک ضلع جہلم میں ڈینگی کے 26 مثبت کیس رپورٹ ہوئے۔اب تک ضلع بھر میں ڈینگی سرویلنس کے دوران 17 آوٹ ڈور مقامات اور 3 ان ڈور مقامات سے ڈینگی کا لارواہ برآمد ہوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں