
ساہیوال ہڑپہ چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں: ثقافتوں کے شہر ہڑپہ میں دوستی کی اعلیٰ ترین مثال دو دوست ملک رمضان عرف جانی اور رانا خالد محمود گوگا پنجاب پولیس میں بھرتی ہوئے چیچہ وطنی میں دوران ڈیوٹی ملک رمضان عرف جانی ڈاکوؤں کا پیچھا کرتے ہوئے ڈاکوؤں کی اندھا دھند فائرنگ کا نشانہ بن گیا اور جام شہادت نوش فرماگیا دوست کی میت کے سرہانے کھڑے ہو کر رانا گوگا نے یہ کہتے ہوئے کہ اے میرے دوست میں تیری جان تو نہیں بچا سکا لیکن یہ میرا وعدہ ہے کہ جب تک زندہ ہوں یہ عہد کرتا ہوں کہ تیرے ایثال ثواب کے لئے تیری برسی مناتا رہوں گا اور یہ سلسلہ چلتے چلتے اس بار ملک رمضان عرف جانی شہید کی26/1/2022 کو یہ تینتیس ویں برسی انتہائی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے اہلیان ہڑپہ آئی جی پنجاب آر پی او ساہیوال ڈی پی او ساہیوال اور ڈی ایس پیز صاحبان کے ساتھ ساتھ دوسرے پولیس افسران اور جوانوں سے اپیل کرتے ہیں کہ پنجاب پولیس کے اس شہید کی برسی جو اس کا دوست جو پنجاب پولیس میں بطور سپاہی ڈیوٹی سر انجام دے رہا ہے ہر سال مناتا ہے میں شرکت فرئیں تاکہ اس کی اور پنجاب پولیس کے جوانوں کی حوصلہ افزائی ہو سکے
