میونسپل حدود میں کمرشل تعمیرات کیلئے بلڈنگ بائی لاز پر عملدر آمد یقینی بنارہے ہیں

Spread the love

گلگت (پ ر) میونسپل حدود میں کمرشل تعمیرات کیلئے بلڈنگ بائی لاز پر عملدر آمد یقینی بنارہے ہیں جس عمارت میں پارکنگ کی جگہ مختص نہی ہوگی نقشے کی منظوری نہیں ملے گی شہر میں تعمیراتی کام کی غرض لائے جانے والے مٹیرئیل کی فوری استعمال کے بعد مالکان ہٹانے کے پابند ہونگے بصورت دیگر میونسپل کارپوریشن بلڈنگ سیکشن اپنے قبضے میں لے گی فٹ پاتھ مافیا کے خلا ف سخت کاروائی جاری ہے یہ باتیں انہوں نے بدھ کے رو ز CCO عابد حسین میر نے میونسپل بلڈنگ سیکشن سٹاف کے ہمراہ شہر کے مختلف جگہوں کے تفصیلی دورے کے موقع پر کمرشل تعمیرات کرنے والے مالکان سے بات چیت کے دوران کیا۔ انکا کہنا تھا کہ شہر میں پارکنگ میں خلل ڈالنے اور رکاوٹیں کھڑی کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دونگا، صفائی کی بہتری کیلئے گلگت ویسٹ منیجمنٹ کمپنی ہمہ وقت کوشاں ہے اس سے قبل چیف آفیسر عابد حسین میر نے کمرشل تعمیرات کے حوالے سے ایڈمنسٹریٹر کو تفصیلی بریفنگ دی۔ اسسٹنٹ کمشنر نےCCO کے جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات کو تسلی بخش قرار دیکر مزید کی ضرورت پر زور دیا یں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں