ساہیوال چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں: چیچہ وطنی ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ چیچہ وطنی میں سالانہ سپورٹس گالا 2022 کے سلسلے میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں طلباء و طالبات کے مابین مختلف انڈور اور آؤٹ ڈور گیمز کے مقابلہ جات کروائے گئے جن میں طلباء کیلئے فٹ بال، کرکٹ، بیڈ منٹن، رسہ کشی اور اسی طرح طالبات میں ٹیبل ٹینس، بیڈمنٹن، Sack ریس، Spoon بیلنس ریس جیسی گیمز کے مقابلہ جات کروائے گئے۔ سالانہ سپورٹس گالا2 روز پر مشتمل تھا مقابلہ جات میں طلباء و طالبات نے بڑی گرم جوشی سے حصہ لیا
