چارسدہ سٹی پولیس کی کامیاب کاروائی منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام

Spread the love

منشیات سمگلر سمیت منشیات فروش گرفتار، چرس اور شراب برآمد۔

چارسدہ(نمائندہ خصوصی)اردو گلوبل میڈیا رپورٹ کے مطابق چارسدہ سٹی پولیس کی کامیاب کاروائی، منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام۔منشیات سمگلر سمیت منشیات فروش گرفتار، چرس اور شراب برامد،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج تفتیش شروع،تفصیلات کے مطابق ڈی پی او چارسدہ سہیل خالد کی خصوصی ہدایت پرمنشیات سمگلر،منشیات فروش اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیوں کا سلسہ جاری ہے۔ڈی ایس پی سٹی احسان شاہ خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی جوہرشید خان، انچارج چوکی سردریاب شہریار خان بمعہ دیگر پولیس نفری سردریاب ناکہ بند ی میں موجود تھے ۔مخبر خاص نے پولیس کو اطلاع دی تھی کہ کسی بھی وقت جی ٹی روڈ پر پشاور سے چارسدہ منشیات سمگل کی جائے گی ۔منشیات کی روک تھام کیلئے سٹی پولیس نے کاروائی کے دوران ایک منشیات سمگلر وسیم ولد محمد عظیم خان ساکن باڑہ لنڈی بالا پشاور کو گرفتار کر لیا۔مزید کاروائی کرتے ہوئے ایک منشیات فروش ابراہیم ولد ولی محمد سکنہ سٹیشن کورونہ چارسدہ کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔گرفتار ملزمان کے قبضے 2کلو گرام سے زائد چرس اور بوتل شراب بھی برآمد کیا گیا۔منشیات سمگلر اور منشیات فروش نے اعتراف جرم کرکے ان کے خلاف تھانہ سٹی میں منشیات کے تحت مقدمات درج رجسڑڈ کئے گئے۔مزید تفتیش جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں