اگر ہمیں ان دونوں کو آزاد دیکھنا ہے تو ہمیں عدلیہ کو آزاد کرنا ہوگا۔صوبائی وزیر اطلاعات
میرپورخاص (نمائندہ خصوصی)اردو گلوبل میڈیا رپورٹ کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات و محنت سعید غنی نے کہا ہے کہ اگر ہمیں سیاست کو آزاد دیکھنا ہے تو ہمیں صحافت کو آزاد کرنا ہو گا اگر ہمیں ان دونوں کو آزاد دیکھنا ہے تو ہمیں عدلیہ کو آزاد کرنا ہو گا اگر ہمارے پاس ان تینوں چیزوں کے ساتھ پارلیمنٹ آزاد نہیں ہو گی تو ہمارہ معاشرہ کبھی ترقی نہیں کر سکتا اس امر کا اظھار انہوں نے میرپورخاص پریس کلب کے سال 2022 کےنومنتخب عھدیداران اور گورنگ باڈی کے میمبران کی حلف برداری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا. اس موقع پر اراکین میمبرسندھ اسیمبلی ہری رام کشوری لعل، سید ذوالفقار علی شاھ، ڈپٹی کمشنر سلامت علی میمن، ایس ایس پی اسد علی چودری، ڈائریکٹر انفارمیشن میرپورخاص حزب الله میمن، ممبرسندھ بار کونسل ایڈوکیٹ میرنعیم تالپور، صدر بار ایسوسی ایشن ایڈوکیٹ شوکت علی راھمون، ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن عزیز الرحمان تنیو سمیت دیگر سیاسی و سماجی شخصیات موجود تھی صوبائی وزیر نے مزید کہا کے اس دور حکومت میں جتنے صحافی قتل ہوئے ہیں اس سے قبل پاکستان کی تاریخ میں کبھی بھی اتنے صحافی قتل نہیں ہوئے اس وقت پاکستان دنیا کی تاریخ میں صحافیوں کے لیئے خطرناک ترین ممالک میں شامل ہو چکا ہے جہاں صحافیوں، ججوں سیاسی نمائندوں کو برداشت نہیں کیا جا رہا اس معاشرے میں آزادی کیسے ہو سکتی ہے اور ترقی کیسے ہو سکتی ہے. کسی بھی چینل کے خلاف پیمرہ کے قانون کے تحت کاروائی کی جائے ایسے کوئی بھی کیبل بند کرانا ریاستی گنڈہ گردی ہے ایسے حالات فوجی عامر جرنل ضیاءکے دور میں بھی نہ تھے مشرف کے دور میں بھی پابندیاں لگانے کی کوشش کی گئی یہ دور سوشل میڈیا کا دور ہے اس دور میں کسی کی آواز دبائی نہیں جاسکتی اگر اس دور میں کسی کی بھی آواز دبانے کی کوشش کی گئی تو وہ اس سے زیادہ مظبوط ہوکر سامنے آئے گی انہوں نے کہا کے صحافیوں کی بھتری کے لیئے قانون بن رہا ہے جس کے بننے سے صحافیوں کے کافی مسائل حل ہو جائیں گے، کوشش کی جائے گی کہ آپ پریس کلب کی جانب سے پیش کیئے گئے صحافیوں کے درپیش مسائل کے ساتھ صحافیوں کی رہائشی کالونی کا مسئلا بھی حل کیا جائے یہ سندھ حکومت اور پاکستان پیپلز پارٹی کو کریڈٹ جاتا ہے کہ انہوں نے صحافیوں کی بھتری میں کبھی بھی کسی قسم کی کنجوسی نہیں کی اور ہمیشہ ان کی بھتری کے لیئے کوششیں کی ہیں پہلے صرف کراچی پریس کلب کو سالانہ گرانٹ/مالی معاونت ملا کرتی تھی اب سندھ کے تقریبن تمام ڈویژن کے پریس کلبوں سمیت کچھ چھوٹے اضلاع کے پریس کلبوں کو بھی مالی معاونت /گرانٹ دی جا رہی ہے موجودہ پالیسی کے تحت غریب صحافیوں کو فنائنشل اسسٹنس/مالی معاونت بھی دی جارہی ہے اضلاع میں پریس کلب اور صحافی تنطمیں زیادہ ہونے کی وجہ ان میں بھی مسائل درپیش آ رہے ہیں منتخب سینئر صحافیوں کو اس مسئلے کے مستقل حل کرنے کے لیئے سینئر صحافیوں کی مشاورت سے ایک مکمل پالیسی بنائی جائے گی اراکین سندھ
اسیمبلی ہری رام کشوری لعل، سید ذوالفقار علی شاھ، سندھ بار کائونسل کے رکن میر نعیم ٹالپر، صدر بار ایسوسی ایشن شوکت علی راہموں، صدر پریس کلب نظیر پنھور، نائب صدر اظھر کریم جیلانی، جنرل سیکریٹری عاطف بلوچ اور سلیم آزاد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کے صحافی، وکلاء اور سیاست دانوں کا ایک دوسرے سے قریبی تعلق ہے ان کی آواز جب اوپر جاتی ہے تو وہ ایوانوں کو بھی ہلا دیتی ہے صحافت ایک مقدس پیشہ ہے آپ کے لکھنے اور الیکٹرانک میڈیا پر آنے والی آواز پر ایوانوں میں ان پر نوٹس لیا جاتا ہے. حکومتیں کبھی ہوتی ہیں کبھی نہیں مگر پریس کلبز اور بار کے دروازے سیاسی کارکنوں کے لیئے ہمیشہ کھلے رہتے ہیں اگر انہیں مظبوط کیا جائے گا تو وہ ہم سب کی کامیابی ہوگی بورڈ آف آنر پر نام لکھوانا بڑی بات نہیں لوگوں کے دلوں پر نام لکھنا بڑی بات ہے جو لیجس لیشن کی جاتی ہے اس میں صحافیوں اور وکلاع کا تحفظ کیا جائے اس کے ساتھ صحافیوں کے لیئے ویجز پر عملدرآمد کرایا جائے پریس کلبز اور بار کے لیئے مستقل بجیٹ کی ایلوکیشن کی جائے تاکے وہ ہر وقت کسی کے آسرے پر نہ رہیں. آخر میں پریس کلب کے صدر نطیر پنھور، دیگر عھدیداران و میمبران نے محکمہ اطلاعات سندھ کی جانب سے ملنے والا 50 لاکھ روپے کا چیک صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی و دیگر میمبران سے وصول کیا
