ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نعمان افضل کی زیرصدارت منٹگمری ہال میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ

Spread the love

ساہیوال( چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نعمان افضل کی زیرصدارت منٹگمری ہال میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈی او انڈسٹریز عاطف رضا میر، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اظہر دیوان کے علاوہ ضلع بھر کے پرائس مجسٹریٹس نے شرکت کی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے پرائس مجسٹریٹس کی کارکردگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ناقص کارکردگی والے مجسڑیٹس کو جواب طلبی کے نوٹسز جاری کرنے کے احکامات جاری کیے۔ انہوں نے مجسٹریٹس کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کارکردگی بہتر نہ کرنے والے افسران کے محکموں کو خط لکھنے کا عندیہ دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ مارکیٹ میں آٹے کے نرخ کے تعین کیلئے میکانزم بنایا جائے اور دوکانوں اور سٹورز کے باہر نرخ نمایاں جگہ پر آویزاں کروائے جائیں۔ انہوں نے تمام پرائس مجسٹریٹس کو ہدایت کی عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر چھاپے ماریں اور اوور چار جنگ کرنے والے دوکانداروں کے خلاف کاروائی کریں۔اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈی او انڈسٹریز عاطف رضا میر نے بتایا کہ ضلع ساہیوال میں اس وقت 30پرائس مجسٹریٹس کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ یکم فروری سے 14فروری تک ضلع بھر میں 2892جگہوں کی انسپکشنز کی گئیں، 116جگہوں پر اوور چارجنگ اور 25جگہوں پر احکامات کی خلاف ورزی کرنے پر7افراد کو گرفتار کیا گیا اور 2لاکھ 76ہزار روپے کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں