گلگت (پ ر) سیکٹری گلگت بلتستان لوکل کونسل بورڈ حاجی ذوالفقار احمد نے صوبائی کابینہ کے کی جانب سے GB کونسل سروسز رول2021 کی منظوری دیکر گلگت بلتستان کونسلات کے ملازمین کے درینہ مطالبہ حل کرکے ملازمین کا دل جیتاہے جوکہ کابینہ کیجانب سے تاریخی اور انقلابی اقدام ہے گلگت بلتستان کونسلات کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کونسلات کے ملازمین کاسروس سٹریکچر کی منظوری دیکر چار دہائیوں سے درپیش محرومیوں کا ازالہ کیاہے تمام لوکل کونسلات کے ملازمین اس اقدام پر وزیر اعلی’محمد خالدخورشید خان ،صوبائی کابینہ اور چئیرمین جی بی کونسل بورڈ سید اخترحسین کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز میڈیا کیلئے ایک بیان میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ چئیرمین GBلوکل کونسل بورڈ سیداخترحسین رضوی کی خصوصی دلچسپی ، سنجیدہ کوششوں سے جی بی کونسلات سروسز رولز 2021کی منظوری میں مدد ملی ہے جوکہ گلگت بلتستان لوکل کونسلات کے ملازمین کا درینہ مطالبہ تھا ۔ کونسلات کے سروسز رولز کی منظوری سے ملازمین کے محورومیاں دور ہونگی اور چارعشروں سے ترقی کے منتظر سینکڑوں ملازمین کو انکا حق ملے گا اور انکے سروسز کو قانونی تحفظ ملے گا اب صحیح معنوں میں جی بی کونسلات کے ملازمین علاقے کی مجموعی ترقی کیلئے شہری اور دیہی علاقوں میں کام کریں گے۔انہوں نے کہا کہ میں اس تاریخی دن کے موقع پر اپنے ادارے کے تمام ملازمین کو مبارک باد پیشن کرتا ہوں اور تمام لوکل کونسلات کے ملازمین کے جانب سے۔وزیراعلی’ صوبائی کابینہ کے اراکین اور سیکریٹری لوکل گورنمنٹ و چئیرمین GB کونسل بورڈ سید اختر حسین رضوی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں صوبائی کابینہ کے اس اقدام سے گلگت بلتستان لوکل کونسلات کے کارکردگی پر مثبت اثرات مرتب ہونگے۔
