ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن نے کہا کہ میونسپل حدود میں کمرشل تعمیرات سے قبل مالکان کو بلدیہ گلگت سے اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا

Spread the love

گلگت (پ ر) AC / ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت امیرتیمور نے کہا کہ میونسپل حدود میں کمرشل تعمیرات سے قبل مالکان کو بلدیہ گلگت سے اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا، بغیر اجازت کسی قسم کی تعمیرات کی اجازت نہیں ہوگی چیف کوآرپوریشن آفیسر بلدیہ عظمیٰ عابد حسین میر شہر میں غیر قانونی تعمیرات کو روکنے کیلئے بلڈنگ سیکشن کو متحرک کریں۔ یہ باتیں جمعرات کے روز CCOبلدیہ عظمیٰ عابد حسین میر، ٹاون انجینئر ثابت تقی اور ریونیو فیلڈ سٹاف کے ہمراہ مختلف جگہوں کے دورے پر کیا انہوں نے سختی کے ساتھ ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ فرائض میں کوتاہی ناقابل برداشت اور قابل سز ا جرم ہے میونسپل بلڈنگ انسپکٹرز اپنے اپنے سیکٹرز میں سخت نگرانی کریں اور سٹاف کو پہلے سے زیادہ متحر ک کریں تاکہ میونسپل بلڈنگ بائی لاز پرعملدرآمد یقینی بنایا جاسکے۔ اس سے قبل چیف کوآرپوریشن آفیسر عابد حسین میر نے شہر میں تعمیر ہونے والے کمرشل تعمیرات کے سلسلے میں بریفنگ۔ اور میونسپل بلڈنگ سیکشن کی جانب سے کاغذات کے جانچ پڑتال کے حوالے سے بھی آگا کیا۔ واضح رہے ایڈ منسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ گلگت نے میونسپل حدود میں بلدیہ بلڈنگ سیکشن کے NOC کے بغیر کسی بھی قسم کی تعمیرات پر پابندی عائد کررکھی ہے جبکہ خلاف ورزی کے مرتب والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جارہی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں