جیکب آباد(نامہ نگار) جماعت اسلامی کے تحت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں جماعت اسلامی کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف ایک احتجاجی جلوس دفتر جماعت اسلامی سے ضلع امیرحاجی دیدار علی لاشاری، ہدایت اللہ رند، ٖغلام حیدر پیرزادہ کی قیادت میں نکالا گیا، جلوس میں کارکنان اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے جن پر پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے، مہنگائی اور قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کے مطالبات درج تھے، مظاہرین نے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہیں آئے روز قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام سے جینے کا حق چھینا جارہا ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا کا مہنگا ترین ملک گیا ہے اور حکمران غریب مکاؤ مہم چلارہے ہیں، موجودہ حکومت کی غریب کش پالیسی جبر و ناانصافی کی آخری حدیں عبور کرگئی ہے آئی ایم ایف کی تابعدار حکومت مہنگائی کے مارے عوام پر مزید مہنگائی کا بوجھ ڈال کر مارنا چاہتی ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ فی الفور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 50فیصد کم کی جائیں اور مہنگائی پر کنٹرول کرکے عوام کی مشکلات دور کی جائیں۔
