جمشید خان دکھی گلگت بلتستان کے مایہ ناز مزاحمتی شاعر، ادیب،عظیم لکھاری، داعی امن و ہر دلعزیز شخصیت کے مالک تھے

Spread the love

گلگت (پ ر) ترجمان لوکل گورنمنٹ و بلدیہ عظمیٰ گلگت مظہر مغل نے اپنے ایک تعزیتی بیان میں کہا کہ جمشید خان دکھی گلگت بلتستان کے مایہ ناز مزاحمتی شاعر، ادیب،عظیم لکھاری، داعی امن و ہر دلعزیز شخصیت کے مالک تھے ان کے انتقال سے علاقے کی فضا سوگوار ہے گلگت بلتستان کے عوام ایک ہمدرد انسان سے محروم ہوئے ہیں جمشید خان دکھی داعی امن تھے بھائی چارگی کا ایک امتزاج تھا انہوں نے گلگت بلتستان بالخصوص گلگت شہر میں قیا م امن کیلئے گرانقدر خدماتسرانجام دئے اپنی شاعری کے ذریعے بھائی چارگی، امن و آمان اور علاقے میں جاری فرقہ واریت کے خاتمے میں اہم کردار ادا کیا۔ انکی خدمات رہتی دنیا تک یاد رکھی جائیں گی انکا خلا کبھی بھی پر نہیں ہوگا۔ اللہ پاک لواحقین پسماندگان اور انکے چاہنے والوں کو صبر و جمیل اور مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا کرے۔ آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں