ساہیوال شہر اور گردونواح میں ڈرگ انسپکٹر اسد ابرار کی میڈیکل سٹوروں کے خلاف دبنگ کاروائی متعدد سٹور سیل

Spread the love

ہڑپہ(چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں سے) ساھیوال شہر اور گردونواح میں ڈرگ انسپکٹر اسدابرار کی میڈیکل سٹوروں کے خلاف دبنگ کاروائی ساھیوال شھر اور گردونواح میں میڈیکل اسٹورز پر کارروائی کرتے ہوئے انہوں نے ڈسپنسری روڈ پر واقع بسم اللہ میڈیکل اسٹور چشتیہ میڈیکل سٹور اور فرینڈز سینما پر واقع غازی میڈیکل سٹور کوٹ آلہ دین میں نور اینڈ سنز اڈہ شبیل میں رحمانیہ میڈیکل سٹور زاہد میڈیکل سٹور علی بابا میڈیکل سٹور کالج چوک ساھیوال میں غفار میڈیکل سٹور اور فرید ٹاؤن میں ھیلتھ کیئر فارمیسی کمیر میں علی میڈیکل سٹور کو ڈرگ ایکٹ,1976 کے تحت کارروائی کرتے ہوئے کچھ میڈیکل اسٹور کو سیل کر دیا اور باقی میڈیکل سٹور کے خلاف مختلف بنیاد پر کیس بنا کر ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ بھیج دیے۔۔علاوہ ازیں ڈرگ انسپکٹر اسد ابرار اور ان کی ٹیم عطائیت کے خلاف بھی سر گرم عمل ھے اس سلسلہ میں کاروائی کرتے ھوئے نور اینڈ سنز میڈیکل سٹور کوٹ آلہ دین اور اقبال کلینک نور شاہ کو سیل کردیا۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ھے کہ جب سےاسد ابرار نے ڈرگ انسپکٹر کا چارج سنبھالا ھےغیر معیاری جعلی اور نشہ آور ادویات کے ساتھ ساتھ عطائیت کے خلاف کارروائیوں میں بھی بہت تیزی دیکھنے کو آئی ھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں