پریس کلب آف پاکستان یو کے کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ایک اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ حکومت پاکستان کی طرف سے میڈیا ورکرز کے خلاف بنایا جانے والا کالا قانون ہمیں کسی بھی صورت منظور نہیں ہے،لہذا اسے فوری طور پر واپس لیا جائے، اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ پریس کلب آف پاکستان یوکے کی طرف سے میڈیا ورکرز کے خلاف حکومت پاکستان کے مذکورہ کالے قانون کے خلاف 25 فروری کو دن کے تین بجے پاکستانی قونصلیٹ مانچسٹر کے باہر ایک احتجاجی مظاہرہ کیا جائےگا جس میں پریس کلب آف پاکستان کے اراکین کے علاوہ صحافی میڈیا ورکرز اور آزادیء صحافت پر یقین رکھنے والے عام شہری بھی شرکت کریں گے ،
پریس کلب آف پاکستان کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کی صدارت اعجاز افضل شیخ نے کی ، اجلاس میں حسن چوہدری، مظہر بخاری، محمود اصغر چوہدری، شکیل قمر اور دیگر ممبران نے شرکت کی۔
