مرکزی امتحانی سنٹر جامعہ اسلامیہ جامع مسجد بلاک نمبر 12 چیچہ وطنی کا علاقے کی معزز شخصیات کا دورہ

Spread the love

ساہیوال چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف: چیچہ وطنی۔ وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے تحت ہونے والے سالانہ امتحانات کے دوران مرکزی امتحانی سنٹر جامعہ اسلامیہ جامع مسجد بلاک نمبر 12 چیچہ وطنی کا علاقے کی معزز شخصیات کا دورہ۔جس میں معروف سیاسی شخصیت چوہدری زاہد اقبال ، ڈاکٹر محمد زبیر، بار ایسوسی ایشن کے صدر سجاد اقبال گجر ۔ چوہدری عاصم جیلانی جنرل سیکرٹری بار نے صاف شفاف امتحانات پر خوشی کا اظہار کیا اور امتحانی عملے پر اعتماد کا اظہار کیا۔یاد رہے کہ وفاق المدارس العربیہ پاکستان کا امتحانی نظم اتنا مضبوط ہے کہ پاکستان کے طول و عرض میں ہر جگہ ایک ہی وقت میں پرچہ اوپن ہوتا ہے۔اس موقع پر چوہدری زاہداقبال سابق ایم این اے۔وسابق ضلعی چیئرمین ساہیوال۔ حاجی محمد ایوب ضلعی نائب صدر مسلم لیگ ن ۔ ڈاکٹرمحمد زبیر۔ چوہدر ی سجاد اقبال گجر صدر بار ایسوسی ایشن چیچہ وطنی۔ چویدری محمد عاصم جیلانی جنرل سیکرٹری بار ۔ ظفر اقبال انصاری صدر تحصیل پریس کلب۔ ڈاکٹر مسعود عثمان۔ بابا ئے صحافت رانا عبد اللطیف نے امتحانی سنٹر کادورہ کیا۔ اس موقع پر ناظمِ اعلٰی مفتی محمد ساجد صاحب، مفتی عبید الرحمٰن صاحب بھی نے تمام وزٹرز کو وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے سالانہ امتحانات اور طریقہ کار اور شریک طلباء کے متعلق بریف کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں