پاک افغان طورخم بارڈر پر پوچھے بغیر سپروائزر کو نوکری سے فارغ کر دیا گیا

Spread the love

پاک افغان طورخم بارڈر پر پوچھے بغیر سپروائزر کو نوکری سے فارغ کر دیا گیا اور ان کی جگہ پر بغیر انٹرویو و ٹیسٹ تین افراد کو بھرتی کیا گیا جو سراسر ناانصافی و ظلم کے مترادف ہے. میرٹ کے بر عکس فیصلہ سمجھ سے بالاتر ہے. حکام بالا سے پاک و شفاف انکوائری کا مطالبہ کرتے ہیں . سہیل شینواری و دیگر کا مطالبہ.

لنڈی کوتل کے رہائشی سہیل شینواری ، ربی خان اور رفیع اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ٹرانزٹ پوائنٹ (پی ٹی پی) طورخم بارڈر پر پولیو سپروائزر کو بالجبر نوکری سے فارغ کردیا گیا جو سراسر ظلم و ناانصافی ہے وہ پچھلے چھ سالوں سے طورخم بارڈر پر اپنی ڈیوٹی کافی لگن اور ایمانداری سے سرانجام دے رہے تھے انہوں نے کہا کہ پہلے بارڈر پر پولیو کے مختلف تین کٹیگری تھے ورکرز، مانیٹرنگ اور سپروائزر اب چونکہ خیبر پختونخواہ میں پولیو کے مانیٹرنگ کٹیگری ختم ہوئی ہے جس کا باقاعدہ اطلاق ہوا ہے اور ان تمام مانیٹرنگ اہلکاروں کو فارغ کردیا گیا انہوں نے مبینہ طور پر محکمہ صحت کے اہلکار PEO، ACاور FSMO دیگر متعلقہ اہلکاروں پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے طورخم بارڈر پر تین مانیٹرنگ سے فارغ اہلکاروں کو سینہ زوری اور اثر و رسوخ پر ہماری جگہ بغیر ٹیسٹ و انٹرویو لگایا گیا اور یوں ہمیں اپنے نوکریوں سے فارغ کرکے بے روزگار کردیا گیا جو بے انصافی کا انتہا اور ہمارے بے بسی سے ناجائز فائدہ اٹھانے کے مترادف ہے انہوں نے کہا کہ یہ کہاں کا انصاف ہے کہ ایک ذمہ دار و ڈیوٹی فل اہلکار کو ہٹانا اور ان کے سیٹ پر زبردستی ایک اثر رسوخ والے کو بیھٹانا وہ بھی راتوں رات فیصلہ ہمیں ہرگز قابل قبول نہیں انہوں نے کہا محکمہ ہیلتھ و دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ ان ناجائز و قانونی بھرتیوں کا شفاف انکوائری کی جائے اور ملوث افسران و اہلکاروں کو اس غیر قانونی اقدام پر سزا دی جائے تاکہ اس طرح غریب آدمی کے حق پر کوئی ڈھاکہ نہ ڈالیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں