


پروگرام اکرم شہید پارک میں منعقد کیا گیا
(جہلم سے راجہ وقار کی رپورٹ)۔
وومن ویلفیئر سوسائٹی کی صدر رشیدہ عزیز جو کے اپنی مثال آپ ہیں ان کے ساتھ دیگر شعبہ جات زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین میں شرکت کی پروگرام موڈریٹر مومنہ ماہرو گوندل صاحبہ نے بہت احسن انداز سے منظم کیا نعت رسول مقبول کنول حنیف صاحبہ جو کہ ملکی میڈیا پر باقاعدہ نعت خواں ہیں نے پیش کی۔ رشیدہ عزیز صاحبہ نے پروگرام کا ابتدائیہ پیش کیا اور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا بعد ازاں دیگر خواتین نے تعارف کروایا ایڈووکیٹ مستورہ صاحبہ نے مذہبی اعتبار سے خواتین کے کردار پر روشنی ڈالی جبکہ ایڈووکیٹ شازیہ صاحبہ نے ملک پاکستان میں خواتین کے لئے مخصوص قوانین بتائے۔ صباحت رضوی اور فوزیہ صاحبہ نے بھی گفتگو میں بھرپور حصہ لیا۔ اختتام پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سب کا یہی کہنا تھا مضبوط عورت مضبوط معاشرہ آئیے ہم آج سے ایک دوسرے کے لئے جگہ بنائیں کیوں کہ ہم ماں ،بہن، بیٹی یا بیوی ہی نہیں انسان بھی ہیں۔ پاکستان زندہ باد
