پاکستان تحریک انصاف کو جہلم میں ناقابل تسخیر بنا دیں گے انشااللہ فراز چوہدری

Spread the love

جہلم چوہدری زاہد حیات
ڈسٹرکٹ جہلم میں ہم تحریک انصاف کی تاریخ کی سب سے بڑی رکنیت سازی کمپین کا آغاز کرنے جارہے ہیں جو اب تک جہلم کی تاریخ کی سب سے بڑی ممبر سازی کمپین ہوگی جس میں یونیورسٹی اسٹوڈنٹس، خواتین ، وکلا، تاجر و کاروباری حضرات، ، اوورسیز جہلمی، علما, ریٹائرڈ افسران اور دیگر اہم مکتبہ فکر سے رجوع کیا جاۓ گا۔ یہ بات ایک خصوصی بیان میں چوہدری ضلعی جنرل سیکرٹری فراز چوہدری نے کہی ان کا کہنا تھا کہ جہلم کو ہم پاکستان تحریک انصاف کا مظبوط قلعہ بنایئں گے کیونکہ ڈسٹرکٹ جہلم کے لوگ اپنے محسن وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ساتھ ہیں جنہوں نے ڈسڑکٹ جہلم میں وفاقی وزیر فواد چوہدری کی علاقے کی ترقی اور خوشحالی کیلیے دی گئیں تمام سفارشات کو منظور کرتے ہوۓ تاریخی ترقیاتی کام کروانے کیلیۓ ہر طرح کی انتظامی سپورٹ اور ریکارڈ ترقیاتی فنڈز مہیا کیے۔ وزیر اعظم عمران خان کو بدحال معشیت ملی جس کو انہوں نے صدی کی سب سی بڑی وبا کرونا جس نے پوری دنیا بشمول امریکہ اور یورپ کی معشیت کو ہلا کر رکھ دیا کے باوجود پاؤں پر کھڑا کیا اور تاریخی سماجی ترقی کے پروگرام جس میں تاریخی ہیلتھ کارڈ،
احساس پروگرام، کامیاب نوجوان پروگرام ، وزیراعظم ہاؤسنگ اسکیم
احساس راشن رعایت ، احساس تعلیمی وظائف ، کسان کارڈ اور متعدد عوامی فلاح کے منصوبے متعارف کراۓ۔ عمران خان نے خطے کی ترقی اور آزاد خارجہ پالیسی کی بنیاد بھی رکھ دی ۔ دنیا میں روس اور یوکرائن کی جنگ کے بعد خام تیل اور اجناس کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں ایسے میں وزیر اعظم نے تیل اور بجلی کی قیمتوں کو کم کر کے عوام کو بھرپور ریلیف فراہم کیا۔ جہلم کی عوام اپنے لیڈر کیساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں اور انکی ایک کال پر اپنے محبوب لیڈر کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں