


جہلم سے راجہ وقار کی رپورٹ:
گزشتہ روز مومنہ ماہرو گوندل جو وومن پروٹیکشن اتھارٹی کی یوتھ ایمبیسیڈر ہیں کے ہمراہ گورنمنٹ گرلز انصاف ہائی سکول کی سربراہمیڈم ثمینہ فرخ صاحبہ نے وارثی ویلفیئر ٹرسٹ کا دورہ کیا۔
ادارے کا مینجمنٹ سٹاف اور ادارے میں موجود بچوں کو دیکھ کر دلی خوشی ہوئی۔ ثمینہ فرخ صاحبہ کا کہنا تھا کہ ایسے ادارے اور خدمت کا جذبہ رکھنے والے لوگ قوم کے لئے سرمایہ ہیں۔
ادارے میں بچیوں کے لئے انتظامات کو دیکھتے ہوئے مومنہ ماہرو گوندل صاحبہ نے ادارے کے سٹاف کو خراج عقیدت پیش کی ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ایسے مزید پراجیکٹ کا قیام عمل میں لانا چاہیے جن سے ہم ملک و قوم کی خدمت کر سکیں۔
