محترمہ رشیدہ عزیز صاحبہ کو نیشنل وومن الائنس کی رابطہ کمیٹی کا ممبر بننے پر مبارکباد

Spread the love

جہلم سے راجہ وقار کی رپورٹ: 11 مارچ کو نیشنل وومن الائنس کو لانچ کیا گیا جس میں بہت سے اداروں کے سربراہان سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔
پروگرام فلیٹیز ہوٹل لاہور میں آکسفیم اور بیداری کی طرف سے منعقد کیا گیا پروگرام میں سندھ اور پنجاب کے کثیر اضلاع سے وکلا اور خواتین نے شرکت کی اور مختلف کمیٹیاں صوبائی اور قومی سطح پر عمل میں لائی گئی جہلم کے لئے یہ اعزاز کی بات ہے کہ محترمہ رشیدہ عزیز صاحبہ کو قومی سطح پر پنجاب کی نمائندہ کے طور پر رابطہ کمیٹی، مومنہ ماہرو گوندل صاحبہ کو ایڈووکیسی کمیٹی،فوزیہ سلیم صاحبہ کو رابطہ کمیٹی اور صباحت رضوی صاحبہ کو صنفی امتیاز ریفرل کمیٹی کا ممبر منتخب کیا گیا۔
صوبائی سطح پر رابطہ کمیٹی کی ممبر فوزیہ سلیم صاحبہ کو منتخب کیا گیا۔
مومنہ ماہرو گوندل صاحبہ کو ایڈووکیسی کمیٹی کا رکن منتخب کیا گیا جبکہ کہ صباحت رضوی صاحبہ کو صنفی امتیاز ریفرل کمیٹی کا رکن منتخب کیا گیا۔
منتخب ہونے والی تمام خواتین نے ہمیشہ کی طرح آگے بھی ملک و قوم کی خدمت کے جذبے کا اظہار کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں