وزیرآباد( طارق ملک بیورو چیف یو جی نیوز ) ناجائز تجاوزات نے تاریخی اعتبار سے منفرد حیثیت کے حامل شہر وزیرآباد کے حسن کو گہنا کر رکھ دیا ھے. سیالکوٹ روڈ پر پرانی کچہری کے ساتھ سڑک کے عین اوپر غیر قانونی ٹیکسی اسٹینڈ، شیخ القران چوک اور ٹیلیفون ایکسچینج کے سامنے تجاوزات کی بھرمار سے اوور بیڈ برج سے حاجی پورہ چوک تک شدید ٹریفک جام معمول بن چکا ھے اور آمدورفت کے راستے مسدود ہونے کی وجہ سے وزیرآباد سیالکوٹ کے درمیان سفر کرنے والی گاڑیوں اور شہریوں کو قبضہ گروپ کی لاقانونیت نے لاچار بنا کر رکھ دیا ہے. سکول کالجز میں چھٹی کے وقت گھنٹوں شدید ٹریفک جام بچوں کے لئے شدید جسمانی اور ذہنی کوفت کا باعث بنتا ھے. چند قدم کے فاصلے پر اسسٹنٹ کمشنر آفس ہونے کے باوجود انتظامیہ بے بسی اور لاچارگی کی تصویر بنی ھوئی ھے ٹریفک وارڈن ڈیوٹی کی بجائے مختلف دکانوں میں بیٹھ کر آرام کو ترجیح دیتے ھیں. اندرون شہر مین بازار، موتی بازار بکر گلہ،برتن بازار میں پیدل چلنا بھی محال ہے اور بلدیہ کے عملہ نے ماہانہ خدمت گزاری کی وجہ سے تجاوزکنندگان اور قابضین کو کھلی چھوٹ دے رکھی ھے.
