نماز جنازہ میں پاکستان بھر سے مذہبی، سیاسی ، سماجی اور دیگر شہریوں کی کثیر تعداد شریک ہوئی
جہلم(زاہد خورشید) مورخہ 18 مارچ بروز جمعۃ المبارک صبح نماز فجر کے وقت جامعہ علوم اثریہ جہلم کے مہتمم اور مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے نائب امیر حافظ عبدالحمیدعامر کی شریک حیات وفات پا گئیں۔ نماز جنازہ کی ادائیگی سے قبل حافظ عبدالحمید عامر نے کہا کہ میں نے اپنی اہلیہ کے ساتھ 45 سال کا طویل عرصہ بسر کیا ہے، میں نے انہیں خوش اخلاق ، عبادت گزار اور نیک سیرت خاتون پایا۔ زندگی کے آخری دنوں تک وہ محلے کے بچوں کو قرآن کی تعلیم دیتی رہیں۔ ذکر و اذکار سے ان کا خاص شغف تھا۔ مرحومہ کی نماز جنازہ 18 مارچ بروز جمعہ بعد از نماز عشا پونے نو(45:8) بجے جامعہ علوم اثریہ جہلم میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ کی امامت خود حافظ عبدالحمید عامر نے کی۔ پاکستان بھر سے مذہبی، سیاسی، سماجی اور دیگر شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔جہلم کے مذہبی، سیاسی اور سماجی قائدین بھی بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔ مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کی قیادت تمام صوبہ جات سے تشریف لائی۔ جامعہ علوم اثریہ جہلم کے فیض یافتگان علمائے کرام بھی خاصی تعداد میں حاضر ہوئے جنہوں نے اپنی روحانی ماں کو رقت آمیز دعائوں سے سفر آخرت کی طرف روانہ کیا۔ جہلم کے مرکزی قبرستان میں طلبائے دین اور علمائے کرام کی دعائوں کے ساتھ مرحومہ کو سپرد خاک کر دیا گیا
