تحریک عدم اعتمادامریکی سفارت خانے میں خصوصی سیل کا قیام

Spread the love

چوہدری زاہد حیات
موجودہ وزیراعظم پاکستان کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے جمع کرائی گئی تحریک عدم اعتماد کے بعد پیدا ہونیوالی سیاسی صورتحال کو مانیٹر کرنے کے لیے امریکی سفارتخانے سمیت دیگر ممالک کے سفارتخانے بھی نظر رکھے ہوئے ہیں اس لیے صورتحال پر نظر رکھنے کے لئےامریکی سفارتخانے میں خصوصی سیل کا قیام عمل میں لایا گیا ہے
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر اسلام آباد میں موجود غیر ملکی مشنز میں امریکی سفارتخانہ سب سے زیادہ متحرک ہے اور خصوصی دلچسپی لے رہا ہے اور اس حوالے سے سفارتخانے میں ایک خصوصی سیل قائم کر دیا گیا ہے جبکہ دیگر ممالک کے سفارتخانوں نے بھی سیاسی صورتحال کے حوالے سے اپنے ممالک کو رپورٹس دینا شروع کر دی ہیں
امریکی سفارتخانے کے خصوصی سیل میں سیاسی صورتحال پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے اور رپورٹس واشنگٹن بھجوائی جا رہی ہیں۔ یاد رہے حالیہ دنوں میں امریکی سفیر کی اپوزیشن لیڈروں سے ملاقاتیں بھی زیر بحث رہیں ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں