جیکب آباد(نامہ نگار) پاکستان پرچم پارٹی کے چیئرمین ملک الطاف حسین نے اسلام آباد میں منعقدہ اسلامی تعاون تنظیم (OIC) کے 48ویں اجلاس میں شرکت کرنے والے اسلامی ممالک کے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ جہاں مسئلہ کشمیر، فلسطین، یمن اور افغانستان کے مسائل اور حالات کا جائزہ لیا جائے گا وہیں پر چین کے صوبہ سنکیانگ کے حراستی کیمپوں میں اُن 10لاکھ ایغور مسلمانوں کی حالت زار پر بھی ضرور گفتگو ہونی چاہئے کہ جنہیں زبردستی اسلامی عقیدے سے دستبردار کرانے کے لیے 2014ء سے تشدد اور اذیت کاسامنا ہے۔علاوہ ازیں کانفرنس کے شرکاء کو سعودی عرب کے اندر اصلاحات کے نام پر غیر شرعی قوانین کے نفاذ اور پاکیزہ اسلامی معاشرے کو آزاد خیال اور سیکولر بنانے کی جو مذموم کوششیں کی جارہی ہیں ان پر بھی مذمت کے الفاظ کے ساتھ سخت رد عمل دینا چاہئے۔
