





اردو گلوبل یو کے کے مینیجنگ ڈائریکٹر سید آل محمد شاہ صاحب کی جہلم میں آمد
(جہلم سے راجہ وقار کی رپورٹ)
جہلم میں اردو گلوبل میڈیا نیٹ ورک اور ینگ ویلفیئر کے یوم تاسیس کے موقع پر کیک کاٹآ گیا اورجہلم عہدیداران کی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی اردو گلوبل میڈیا نیٹ ورک یوکے کے مینجنگ ڈائریکٹر سید آل محمد شاہ صاحب تھے۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا، تلاوت کلام پاک اور نقابت کے فرائض مومنہ ماہرو گوندل صاحبہ نے ادا کیے،اس کے بعد باقاعدہ تقریب کا آغاز کیا گیا۔

میٹنگ کے ایجنڈے میں آئندہ ہونے والی اردو گلوبل کی ایوارڈ تقریب کے بارے میں اظہارخیال کیا گیا، اور اردو گلوبل میڈیا نیٹ ورک کے چیف ایڈیٹر محمد شہزاد علی مرزا کی خدمات کو سراہا گیا، جنہوں نے اوپن کچن جیسے کئی منصوبوں کا انعقاد کیا اور دن رات ایک کر کے اسے پایا تکمیل تک پہنچانے میں سرگرم عمل ہیں، مزید جہلم میں ینگ ویلفیئراور اردو گلوبل کے تعاون سے جو دستر خوان کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں ضرورت مندافراد کو فری کھانا مہیا کیا جاتا ہے اس کے ایجنڈے پر بات چیت کی گئی۔

تمام لوگوں نے محمد شہزاد علی مرزا کی خدمات کو ناقابل فراموش قرار دیا کہ اس کا اجر ثوائے اللہ تعالیٰ کی ذات کے کوئی بھی نہیں دے سکتا، اس موقع پر مزید اردو گلوبل کے مینجنگ ڈائریکٹر سید آل محمد شاہ صاحب نے زندگی ویلفیئر پراجیکٹ کے بارے میں عہدیداران کو آگاہ کیا، جس میں فری ڈسپنسری جیسے پراجکیٹ شامل ہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ سب اردو گلوبل میڈیا نیٹ ورک کے چیف آیڈیٹڑ محمد شہزاد علی مرزا کی بدولت ہے کہ ہم اس مقام پر پہنچے ہیں اورانشاء اللہ ہم ان اردو گلوبل کے تمام پراجیکٹ کو پایہ تکمیل تک پہنچائے گے۔

میٹنگ میں جہلم میں نئے عہدیدران کا بھی اعلان کیا گیا، اور انہیں مبارک باد دی گئی، ان عہدیداران کا اعلان کیا گیا ان میں مشتاق احمد صاحب (ڈائریکٹر کمیونیکیشن)،آصف شفیق صاحب (پبلک ریلیشن آفیسر) ایڈووکیٹ امجد گوندل صاحب (قانونی مشیر)،مومنہ گوندل صاحبہ (چیف کوآرڈینیٹر)،سیدہ شاہدہ صاحبہ (یو جی آرٹ اینڈ کلچر کوآرڈینیٹر)، عثمان مشتاق صاحب (یوتھ آرگنائزر) سید اختر شاہ صاحب (یو جی چیف بیورو)عزیز اللہ بٹ صاحب (یو جی میڈیا فوٹوگرافر) تھے۔ میٹنگ کےاختتام پر تمام لوگوں کی خاطر تواضع کھانے سے کی گئی،
