ڈاکو ہندو بیوپاری کے گھر میں گھس کر 46 تولے زیورات اور 17 لاکھ نقدی لوٹ کر فرار

Spread the love

جیکب آباد(نامہ نگار) جیکب آباد میں ڈکیتی کی بڑی واردات، ڈاکو ہندو بیوپاری کے گھر میں گھس کر 46 تولے زیورات اور 17 لاکھ نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے سٹی تھانہ کی حدود قائد اعظم روڈ محمد شریف گلی میں نامعلوم ڈاکو ہندو بیوپاری مکیش کمار کے گھر میں داخل ہوکر اسلحہ کے زور پر اہل خانہ کو یرغمال بناکر گھر میں موجود 46 تولے زیورات اور 17 لاکھ روپے نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے، گھر مالک مکیش کمار کے مطابق 2 ڈاکو گھر میں داخل ہوئے اور اسلحہ کے زور پر خواتین کو تشدد کا نشانہ بنایا اور زیورات و نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے،انہوں نے کہا کہ لوٹا ہوا سامان واپس کرایا جائے۔ ادھر اطلاع پر حدود کی پولیس نے پہنچ کر جائے واردات کا معائنہ کیا۔ جیکب آباد کے شہری علاقوں میں آئے روز گھروں میں ڈکیتی اور لوٹ مار کے واقعات میں اضافہ ہوگیا ہے جس کی وجہ سے شہری غیر محفوظ ہوگئے ہیں جبکہ پولیس امن وامان قائم کرنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں