صحافیوں کی فلاح و بہبود اور انکے مسائل کے حل کے حوالے سے عملی اقدامات کئے جارہے ہیں،صدر جہلم پریس کلب

Spread the love

جہلم(سید مظہرعباس +اسماعیل افتخار)صدر جہلم پریس کلب محمد شہباز بٹ، صدر الیکٹرانک میڈیا چوہدری عابد محمود نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ صحافیوں کی فلاح و بہبود اور انکے مسائل کے حل کے حوالے سے عملی اقدامات کئے جارہے ہیں،جہلم پریس کلب علاقائی صحافیوں کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے ان کے مسائل کے حل کے حوالے سے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جہلم پریس کلب کی عمارت میں مقامی صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ صحافی قلم، کیمرے کے زریعے حقائق کو دکھانے، سچ لکھنے کی پاداش میں اکثر بہت سی مشکلات اور صعوبتوں کا سامنا کرتے ہیں، مگر معاشرے کو درست جانب گامزن کرنے اوراس کی سمت کو ٹھیک کرنے کے لئے ایسی مشکلات اور مصائب کوئی معنی نہیں رکھتے، صحافت ایک ایسا شعبہ ہے جس پر معاشرے کو اعتبار اور یقین کرنے کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ جہلم پریس کلب نے ہمیشہ علاقائی مسائل کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ مثبت صحافت کو فروغ دیا اور دیتا رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں