مقتول ایف سی اہلکار اصغر کے قتل میں پڑوسی ملوث نکلے۔پولیس ذرائع
پشاور(کرائم رپورٹ)اردو گلوبل میڈیا رپورٹ کے مطابق تھانہ ریگی پولیس نے ایف سی اہلکار کے اندھے قتل میں ملوث ملزمان کو بے نقاب کر لیا۔مقتول ایف سی اہلکار اصغر کے قتل میں پڑوسی ملوث نکلے۔دونوں پڑوسی ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا جو آپس میں باپ بیٹا ہیں۔ملزم ذیشان فرسٹ ائیر سٹوڈنٹ ہے۔ملزمان نے 13 جنوری کی رات مقتول کو اراضیات بلا کر قتل کیا تھا۔مقتول ایف سی اہلکار ہے جو ایک ماہ کی چھٹی پر گھر آیا تھا۔ملزمان کو جدید سائنسی خطوط پر استوار تفتیش کی بدولت گرفتار کیا گیا۔جرم چھپانے کی خاطر مقتول کے موبائل فون کو جلانے کے بعد زیر زمین دفن کیا گیا تھا۔ابتدائی وجوہات دوستی سے انکار کا بتایا جا رہا ہے۔ملزمان ذیشان اور زاہد علی کے قبضے سے کلاشنکوف برآمد کر لی گئی ہے۔ملزمان کی نشاندہی پر مقتول کا جلا ہوا موبائل فون بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ملزمان سے مزید تفتیش کے دوران اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے
