کرپٹ نظام کے خاتمے کے ساتھ ساتھ جہالت کا خاتمہ بہت ضروری ہے۔سربراہ جذبہ اتحاد یونین آف جرنلسٹ یورپین آرگنائزیشن
اٹلی(انٹرنیشنل ڈسک)غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جذبہ اتحاد یونین آف جرنلسٹ یورپین آرگنائزیشن کے سربراہ اکرام الدین نے کہا کہ کرپٹ سیاسی نمائندگان کا احتساب کرنا وقت کی اشد ضرورت ہے کیونکہ کرپٹ سیاسی قائدین کبھی بھی ملک اور قوم کے ساتھ مخلص نہیں ہوتے کرپٹ لوگ ہمیشہ اقتدار کی کرسی اور پیسے بنانے کا سوچتے ہے کبھی ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے سوچتے نہیں ہے جو ملک و قوم کے ساتھ غداری ہے جب تک پاکستان پر کرپٹ اور غدار سیاسی نمائندگان مسلط ہو تب تک پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہو سکتا پاکستان واحد ملک ہے جہاں عوام تعلیم کے ساتھ ساتھ جہالت کے راستے پر چل رہے ہے اس تعلیم سے کیا مطلب کیا فائدہ کہ انسان اپنے اور اپنے پیاروں کی بہتری کیلئے کچھ نہ کر سکے بین الاقوامی اعلی صحافتی تنظیم جذبہ اتحاد یونین آف جرنلسٹ یورپین آرگنائزیشن کے سربراہ اکرام الدین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جہالت ہمیشہ ملک و قوم کی بربادی کا سبب بنتا ہے جس ملک میں تعلیم کے ساتھ ساتھ جہالت زیادہ ہو وہ ملک کبھی بھی اپنے پاوں پر کھڑا نہیں ہو سکتا انہوں نے مزید کہا کہ صرف کرپٹ نظام کا خاتمہ نہیں بلکہ کرپٹ نظام کے خاتمے کے ساتھ ساتھ جہالت کا خاتمہ بہت اہم اور ضروری ہے۔
