عمران خان کی جانب سے امریکی خط کے معاملے پر روس بھی کود پڑا حالات مزید بگڑتے جا رہے ہے,صفدر خان باغی

Spread the love

سازشی فتنے والے امریکی گمنام خط کے مسئلے اور ملکی سیاسی بحران کو فلفور حل کروایا جائے۔صوبائی ترجمان مسلم لیگ ق خیبر پختون خواہ

پشاور(نمائندہ وصال احمد)اردو گلوبل میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ق صوبائی ترجمان خیبرپختونخوا صفدر خان باغی کا موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے خلاف متحدہ اپوزیشن کی جانب سے عدم اعتماد قرارداد کی پیش کرد اقرارداد پر 3 اپریل کو قومی اسمبلی اجلاس کے دوران ڈیپٹی اسپیکر قاسم سوری کی رولنگ اور عدم اعتماد کی قرارداد کو آرٹیکل 5 کے تحت مسترد کرنے کے بعد ملک بھر میں سیاسی بھونچال اور کیشدگی باعث پریشان ھے۔ انہوں نے کہا عدم اعتماد قرارداد مسترد ہونے کے بعد وزیراعظم عمران خان اور متحدہ اپوزیشن کے مابین غداری کے فتویٰ گالم گلوچ طوفان بدتمیزی نہایت خطرناک شکل اختیار کر چکے ہیں۔صفدر خان باغی نے کہا وزیراعظم عمران خان کی جانب سے امریکی خط کے معاملے پر روس بھی کود پڑا حالات مزید بگڑتے جا رہے ہیں۔روس کی جانب سے یوکرائن پر جنگ مسلط کرنے پر یوکرائن کی حلیف بین الاقوامی ممالک یورپی یونین ، امریکہ ، کینیڈا، آسٹریلیا ،جاپان، گریٹ برٹین کی بھر پور حمایت جاری ھے ۔جبکہ یوکرائن پر روسی بمباری کے شعلے اور چنگاریاں پاکستان کے سیاسی معملات پر گرنا شروع ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا وزیراعظم عمران خان کے امریکی سازشی خط اور متحدہ اپوزیشن کے مابین سیاسی تصادم کے باعث دنیا کی دو بڑی عالمی طاقتیں آمنے سامنے اور وہ دونوں پاکستان کو اس جنگ میں گسھٹنے کی طرف لے جا رہے ہیں ۔خدا ناخواستہ اگر معزز عدالت پاکستان سپریم کورٹ کے معزز جج صاحبان نے اس اہم کیس پر بروقت فیصلہ نہ لیا تو یہ امریکی سازشی خط کے باعث ملکی سیاسی بحران پیدا ھونے کے بعد پاکستان کی سالمیت کے لئے نہایت خطرناک ہوتا جا رھا ھے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور متحدہ اپوزیشن اور قومی اسمبلی لیڈرشپ نے اسی پاکستان کے 1973 کے آئین کے ماتحت حلف وفاداری اٹھایا تھا ۔جسکا زکر وزیراعظم عمران خان اپنی تقریروں میں بھٹو کے حوالے سے کر چکے ھیں ۔اج اسی بھٹو کے پیش کردہ آئین کے نیچے حلف وفاداری اٹھائی تھی کہ وہ اپنی زاتی آنا اور مفاد سے بالاتر ہو کر پاکستان کی سالمیت پر آنچ نہیں آنے دینگے۔ مگر نہایت افسوس کے ساتھ یہ کہنا پڑ رہا ہے ۔ان تمام باشعور زیرک منجھے ہوئے سیاستدانوں نے نہایت ہی غیر زمےداری اور سیاسی نابالغ ہونے کا ثبوت دیا اور ایک سازشی خط کے کھیل کا حصہ بننے۔صفدر خان باغی نے کہا حکومتی اور متحدہ اپوزیشن لیڈرشپ اور انکے سپورٹرز کے درمیان سوشل میڈیا، ٹی وی چینلز پر کرینٹ آفیرز ، ٹالک شو میں جس قدر غالیز، نازیبا ،غیر اخلاقی اور غیر زمےدارانہ غیر معزیبانہ انداز میں سیاستدانوں کی گفتگو اور انداز بیاں بہت تکلیف دے و باعث شرم ھے۔افسوس یہ تمام سیاستدانوں کی ایک دوسرے پر بھتان ،کردار کشی،الزامات اور کیچڑ اچھال رہے ہیں جو کہ قابل مزمت اور ملکی سالمیت کے لئے نہایت نقصان دے ہے۔پوری دنیا میں پاکستان کی ان تمام سیاسی جماعتوں کے لیڈرشپ کی کرتوتوں اور گندی حرکتوں غلط گفتار کی وجہ سے جگ رسائی ہو رہی ہے۔صفدر خان باغی نے کہا اسوقت پاکستان بہت ہی نازک دور سے گزر رہا ہے ۔یہ وقت کا تقاضہ ہے کہ کوئی بھی تیسری قوت آگے بڑھے اس سازشی فتنے والے امریکی گمنام خط کے مسئلے اور ملکی سیاسی بحران کو فلفور حل کروایا جائے۔نہیں تو روس و یوکرائن کے مابین جاری جنگ کے بادل پاکستان پر کئی منڈلانا شروع نہ ہو جائے۔کیونکہ امریکہ اور یورپی یونین آسٹریلیا کینیڈا جاپان اور روس افغانستان میں شکست کو نہیں بھولا ہے یہ تمام ممالک بمعہ ہندوستان اس تاک میں بھٹے ہوئے ہیں کہ کب یہ ملک اندرونی و معاشی بحران کا شکار ہو کہ یہ حملہ کردے خدانخاستہ۔خدا کے لئے بیدار ہو جاؤ اور پاکستان کی بقا کے لئیے متحد ہو جاؤ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں