اسسٹنٹ ڈائریکٹرمحکمہ ماحولیات کا دودھ والی فیکٹری سے نکلنے والے کالے دھوئیں پر فیکٹری مالکان کو ایک لاکھ روپے جرمانہ

Spread the love

اسسٹنٹ ڈائریکٹرمحکمہ ماحولیات ساہیوال زاہد یونس کا نوٹس باہر والا اڈا پر دودھ والی فیکٹری سے نکلنے والے کالے دھوئیں پر فیکٹری مالکان کو ایک لاکھ روپے جرمانہ عوامی و سماجی حلقوں کا خراج تحسین ۔۔

محکمہ ماحولیات ساہیوال ان ایکشن ماحولیاتی آلودگی کا سبب بننے والے یونٹ اور بھٹوں کے خلاف قانونی کارروائیاں جاری بھاری جرمانے عائد ۔۔۔۔۔

ہڑپہ( چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف) اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ ماحولیات ساہیوال زاہد یونس کی ہدایت پر محکمہ ماحولیات ساہیوال ان ایکشن ماحولیاتی آلودگی کا سبب بننے والے یونٹ اور بھٹوں کے خلاف قانونی کارروائیاں کرتے ہوئے بھاری جرمانے بھی عائد کیے جا رہے ہیں حالیہ دنوں ہڑپہ بائی پاس پر بنی دودھ والی فیکٹری کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے جرمانہ کردیا اس کے ساتھ ساتھ مختلف بھٹوں کو بھی لاکھوں روپے جرمانے کیے گزشتہ دنوں ساہیوال باہر والا اڈا پر بنی دودھ کی فیکٹریوں کی چمنی سے دھواں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے انہیں بھی ایک لاکھ روپے جرمانہ کردیا محکمہ ماحولیات ساہیوال کی ماحولیاتی آلودگی کا سبب بننے والی فیکٹریوں اور بھٹوں کے خلاف قانونی کارروائیوں کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں