سپریم کورٹ میں ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کیخلاف ازخود نوٹس کی سماعت شروع ہو چکی ہے

Spread the love

لاہور میں حالات کشیدہ ہیں اسمبلی کا عملہ ڈپٹی سپیکر کا حکم نہیں مان رہا۔اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد(نمائندہ ذیشان نجم خان)اردو گلوبل میڈیا رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کے خلاف از خود نوٹس کی سماعت شروع ہو چکی ہے۔اس موقع پر نون لیگ کے وکیل اعظم نذیر تارڑ نے پنجاب اسمبلی کی جانب توجہ مبذول کرواتے ہوئے کہا کہ ’لاہور میں حالات کشیدہ ہیں۔ اسمبلی کا عملہ ڈپٹی سپیکر کا حکم نہیں مان رہا۔ڈپٹی سپیکر نے آج شام کو اجلاس بلایا تھا لیکن لگتا ہے آج بھی وزیر اعلی کا الیکشن نہیں ہو سکے گا۔اس موقع پر چیف جسٹس نے کہا کہ آج ہم بہت اہم کیس سن رہے ہیں اور کوشش ہے کہ مقدمے کو آج نمٹایا جائے۔چیف جسٹس نے یہ بھی کہا کہ عدالت پر الزام لگایا جا رہا ہے کہ ہم فیصلہ نہیں کر رہے لیکن ہم یکطرفہ فیصلہ کیسے دے سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ’ہم مسئلے کو سیاسی طور پر حل کرنے کی کوشش کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں