چارسدہ،تنگی پولیس اور پاک آرمی کا مختلف علاقوں میں مشترکہ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن

Spread the love

آپریشن کا انعقاد ڈی پی او چارسدہ کی ہدایات پر ڈی ایس پی تنگی حیدر خان کی قیادت میں کیا گیا۔

چارسدہ(نمائندہ خصوصی)اردو گلوبل میڈیا رپورٹ کے مطابق سرکل تنگی پولیس اور پاک آرمی کا تھانہ تنگی اور تھانہ مندنی کے مختلف علاقوں میں مشترکہ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن۔آپریشن کے دوران 30 گھروں کو بزریعہ لیڈیز کانسٹبل چیک کرکے 15مشتبہ افراد سمیت جرائم کے روک تھام کیلئے انسدادی کاروائی میں 8 افراد اور 4 مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں اسلحہ برامد۔آپریشن کا انعقاد ڈی پی او چارسدہ سہیل خالد کی ہدایات پر ڈی ایس پی تنگی حیدر خان کی قیادت میں کیا گیا.آپریشن میں ایس ایچ او مندنی انسپکٹر غافراللہ خان، ایس ایچ او تنگی مسعود خان، ایس ایچ او عمرزئی کاشف خان، ایلیٹ فورس کی بھاری نفری، پاک آرمی، خواتین پولیس کی ٹیم اور بم ڈسپوزل سکواڈ نے حصہ لیا.اسلحہ میں3 کلاشنکوف، 3 رائفل،8 پستول،ایک بندوق اور 580 عدد مختلف بور کے کارتوس برامد۔جدید ٹیکنالوجی VVS کے زریعے 25 گاڑیوں کو جبکہ CRVS کے زریعے 20افراد کو چیک کیا.گرفتار ملزمان اور اسلحہ کو تھانہ منتقل کردیا گیا۔آپریشن کے دوران گرفتار ہونے والے افراد کو چھان بین کے لیے متعلقہ تھانے منتقل کر دیا گیا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں