وزیر اعلی خیبر پختون خواہ محمود خان کی زیر صدارت نیو پشاور ویلی سے متعلق اجلاس

Spread the love

وزیر اعلی کے معاون خصوصی بیرسٹر محمد علی سیف اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری شہاب علی کے علاوہ دیگر متعلقہ حکام کی شرکت۔

پشاور(نمائندہ وصال احمد)اردو گلوبل میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدارت نیو پشاور ویلی سے متعلق اجلاس.وزیراعلی کے معاون خصوصی بیرسٹر محمد علی سیف اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری شہاب علی کے علاوہ دیگر متعلقہ حکام کی شرکت.لینڈ شئیرنگ فارمولے کے تحت زمین مالکان کو letters of intimate جلد جاری کرنے کا فیصلہ۔ہاوسنگ اسکیم کے اس اہم منصوبے پر اب تک کی پیشرفت کا تفصیلی جائزہ۔بریفنگ میں کہا گیا کہ منصوبے کی فیزیبلٹی اسٹڈی، پلاننگ اور ڈیزائن پر کام جاری ہے۔اور منصوبے کی فیزیبلٹی اسٹڈی، پلاننگ اور ڈیزائن اس سال مئی کے آخر تک مکمل کیے جائیں گے۔بریفنگ میں یہ بھی کہا گیا کہ ہاوسنگ اسکیم کا ابتدائی زوننگ پلاننگ تیار کر لیا گیا ہے۔اور منصوبے کے لئے لینڈ شئیرنگ فارمولے کے تحت اراضی کے حصول کا عمل جاری ہے۔لینڈ شئیرنگ فارمولے کے تحت زمین کے حصول کے لئے مالکان کو اب تک 286 درخواست فارم جاری کئے گئے ہیں۔متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کی طرف سے اب تک 6571 کنال اراضی کی تصدیق کا عمل مکمل کیا گیا ہے۔منصوبے پر عملدرآمد کے لئے پراجیکٹ منیجر سمیت دیگر اہم عہدوں پر بھرتیوں کا عمل تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔اس موقع پر وزیر اعلی خیبر پختون خواہ محمود خان نے کہا کہ صوبائی دارالحکومت پشاور میں بڑھتی ہوئی آبادی کی رہائشی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے نیو پشاور ویلی انتہائی اہمیت کا حامل منصوبہ ہے۔انہوں نے کہا کہ اس ہاوسنگ اسکیم کے ذریعے پشاور اور گردونواح میں قیمتی زرعی زمینوں کو محفوظ بنانے میں مدد ملے گی اس موقع پر وزیر اعلی خیبر پختون خواہ محمود خان نے ہدایت کی کہ منصوبے پر مقررہ ٹائم لائینز کے مطابق عملی پیشرفت کو یقینی بنایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں