چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت کا تجاوزات کیخلاف آپریشن کے بعد کارروائیوں کا جائزہ لینے کیلئے بورڈ بازار کا دورہ‘ کارروائیوں پر اطمینان کا اظہار۔
شہر بھر میں ٹریفک اہلکار تجاوزات مافیا کے خلاف کارروائیاں عمل میں لائیں اور کسی کے ساتھ رعایت نہ برتی جائے‘ دورے کے موقع پر افسران کو ہدایت۔
پشاور(نمائندہ وصال احمد)اردو گلوبل میڈیا رپورٹ کے مطابق سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے بورڈ بازار میں تجاوزات مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے سڑک کے دونوں اطراف سے تجاوزات کا خاتمہ کردیا جبکہ آپریشن کے دوران 87 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے بورڈ بازار سے تجاوزات رضا کارانہ طور پر ختم کرنے کے لئے تاجروں کو تین دن کی ڈیڈلائن دی تھی ڈیڈ لائن ختم ہونے پر سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے اہلکاروں نے چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت کی نگرانی میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران سڑک کے دونوں اطراف سے تجاوزات کا خاتمہ کیا گیا اور 87 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ بعد ازاں چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی جانب سے کئے جانے والے تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن کا جائزہ لینے کیلئے بورڈ بازار کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈی ایس پی لیاقت خان بھی تھے۔چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی جانب سے تجاوزات مافیا کے خلاف کئے جانیوالے گرینڈ آپریشن کی صورت میں تجاوزات ختم کرنے پر اطمینان کا اظہار کیا اور ٹریفک اہلکاروں کو ہدایت کی کہ وہ تجاوزات مافیا پر کڑی نظر رکھیں تاکہ آئندہ کوئی تجاوزات قائم نہ کر یں۔ انہوں نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے اہلکار شہریوں کیلئے آسانی پیدا کرنے کیلئے تجاوزات مافیا کے خلاف کارروائی عمل میں لائیں اور کسی کے ساتھ رعایت نہ برتی جائے جبکہ غفلت برتنے والے اہلکاروں کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے ٹریفک عملے کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ٹریفک اہلکار بورڈ بازار کی نگرانی کریں اور کسی کو تجاوزات قائم کرنے کی اجازت نہ دیں۔
