کسی کو ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت کا حق نہیں،شاہ محمود قریشی

Spread the love

عوام فیصلہ کریں کہ ملک کو کہاں لے کر جانا ہے۔سابق وزیر خارجہ کا میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد(نمائندہ ذیشان نجم خان)اردو گلوبل میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کسی کو ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت کا اختیار نہیں۔ڈپٹی اسپیکر سے صورتحال کو دیکھ کر رولنگ دی۔ رولنگ کو چیلنج نہیں کیا جا سکتا۔اپنے بیان میں انہوں  نے کہا  کہ نئی صورتحال کو دیکھتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر نے موشن کو مسترد کیا۔آرٹیکل 69 کی روح ہے کہ پارلیمنٹ کے معاملات پارلیمنٹ میں رہنے چاہئیں۔اسپیکر کی رولنگ  فائنل ہوتی ہے۔آئین کے مطابق ریاست کے ہر عضو کی اپنی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا  کہ آئین بنانے والوں نے بڑا واضح مو?قف دیا ہوا ہے۔اسپیکر کی رولنگ قابلِ سماعت نہیں۔ مشترکہ اپوزیشن  کہہ رہی ہے کہ ڈپٹی اسپیکر نے آئین شکنی کی ہے۔تحریکِ انصاف کا مو قف ہے کہ اسپیکر کے پاس رولنگ کا مکمل اختیار ہے۔آرٹیکل 69 نے اسپیکر کی رولنگ کو تحفظ دیا ہے۔انہوں  نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا رویہ غیر مناسب ہے۔شہباز شریف نام دینے سے کیوں کترا رہے ہیں۔نام دینا ان کی ا?ئینی ذمہ داری ہے۔معاملے کا حل صرف الیکشن ہے عدلیہ معاملے پر جوڈیشل کمیشن قائم کر سکتی ہے۔کہا گیا عدم اعتماد کے بعد حکومت برقرار رہی تو اسے نتائج کا بھگتنا پڑیں گے۔سفارت کار اپوزیشن رہنماوں سے ملاقاتیں کرتے ہیں۔ان کو کو اگر شبہ تھا تو پارلیمان میں آجاتے۔انہوں نے کہا ہے کہ  ٹینیور مکمل ہونے کے بعدسفیر کا ایک نارمل ٹرانسفر تھا۔فارن ا?فس کوئی ڈرامے نہیں کرتا، وہاں ذمہ دار لوگ بیٹھے ہیں۔یوکرین کی صورتحال سے معاملے کا تعلق نہیں تھا۔یوکرین کے ساتھ ہمارے تعلقات اچھے تھے اور ہیں۔عوام فیصلہ کریں کہ ملک کو کہاں لے کر جانا ہے۔27تاریخ کو کہا تھا سینے میں بہت راز ہیں انتظار کیجیے.تحقیقات کرائی جائے دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں