
ساہیوال چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف: میرے شہر ہڑپہ اسٹیشن کو یوں تو علاقہ بھر میں تجارتی سفری اور بلخصوص سیاسی طور پر مرکزی حیثیت حاصل ہے الیکشن قومی وصوبائی اسمبلی کے ہوں یا بلدیاتی ہر پارٹی اور امیدوار کی کوشش ہوتی ہے کہ ہڑپہ اسٹیشن سے سیاسی طور پر حلقہ میں جو ہوا یہاں سے نکلے وہ اچھی ہو کیونکہ وہ سارے حلقہ پر اثرانداز ہوتی ہے جس کا ثبوت گزشتہ دنوں بلدیاتی الیکشن کے حوالہ سے ہڑپہ کے چیئرمین کے لئے ایسے جوڑتوڑ شروع تھا جیسے پورے پنجاب کے الیکشن صرف ہڑپہ میں ہی ہورہے ہوں مگر اس کے برعکس ہڑپہ کا درینہ سنگین اور سلگتا ہوا مسئلہ سیوریج سسٹم کا ناکارہ ہو جانا ہمارے ہڑپہ میں ایک بازار ایسا ہے جس میں بچیوں کا پرائمری سکول بھی ہے اس بازار کے ساتھ ہمیشہ ہی سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا گیا کتنے افسوس کی بات ہے ہماری معصوم چھوٹی چھوٹی بچیاں اس سکول میں پڑھنے جاتی ہیں جس سکول کو کوئی رستہ نہیں سکول کے ناصرف آگے بلکہ سارے بازار میں گٹروں کا گندا پانی جوہڑ کی شکل میں کھڑا ہے اور اگرکسی کو نوازنا ہوتو سابقہ گورنر پنجاب رائل ریزیڈینشیا ہاؤسنگ سکیم کے لئے راتوں رات اچھا بھلا روڈ اکھاڑ کر کروڑوں روپے کی لاگت سے نیا کارپٹ روڈ تعمیر کروادیتے ہیں ضرورت ہو تو رائے حسن نواز اپنے ذاتی ڈی پی ایس سکول کے قریب سے نئ سڑک بنوا دیتے ہیں ضرورت ہوتو ضلعی چیئرمین چوہدری زاہد اقبال ایم پی اے نوید اسلم خان لودھی ایم این اے چوہدری اشرف اور دیگر ممبران اسمبلی روڈ سولنگ سیوریج کا نیا نظام لے آتے ہیں یہاں سے منتخب ہونے والے چیئرمین و ممبران یونین کونسل ہڑپہ منتخب ہونے کے بعد ہردیہات یا ادھر ادھر نالی سولنگ پلیاں دیگر ترقیاتی کام کروادیتے ہیں مگر کسی کو بھی نظر نہیں آیا تو میری قوم کی معصوم بیٹیوں کے گزرنے کا رستہ نظر نہیں آیا نظر آتا بھی کیوں اس سکول میں ہم غریبوں کی بچیاں پڑھنے جاتی ہیں اس محلے میں اکثریت غریب لوگ کی ہے یہ بازار اس وقت بلکل صحیح ہونا تھا جب کوئی امیر والدین کے بچے اس سکول میں پڑھنے آتے جس سکول کی رہ میں گٹروں کا پانی کھڑا ہے اور ان کو چھوڑنے آنے والی گاڑی سکول تک نہ پہنچ سکتی تو شائد کو بڑا آدمی چار ٹرالیاں مٹی کی ہی ڈالوا کر رستہ ٹھیک کروا دیتا یا پھر کوئی گورنر پنجاب اور رائے حسن نواز نوید اسلم خان لودھی چوہدری اشرف کا کو قریبی ساتھی یارشتہ دار رہتا ہوتا تو شائد آج اس گلی محلے کے حالات کچھ اور ہوتے سکول کے سامنے کھڑے پانی میں گھاس کا اگنے کے بعد جھاڑیوں کی شکل اختیار کرنا جس میں خطر ناک موزی جاندار سکول آنے جانے والی بچیوں کو نقصان پہنچا سکتے ہیں اس خطرناک صورتحال کے باوجود ناتو محکمہ تعلیم اور نہ ہی کسی ایم این اے ایم پی اے چیئرمین کونسلرز اور سیاسی لوگوں اور ان کے کارندوں کے کانوں جوں تک نہیں رینگتی میری ڈپٹی کمشنر ساہیوال سے مودبانہ گزارش ہے کہ بچیوں کے سکول کے رستے میں ابلنے والے گٹروں اور بازار میں کھڑے پانی کی نکاسی کا بندوست کیا جائے تاکہ سکول آنے والی بچیاں اور سٹاف بغیر کسی پریشانی کے آجا سکیں
