عمران خان اپنی قوم کو کبھی مایوس نہیں کریں گے۔رہنما پاکستان تحریک انصاف
اسلام آباد(نمائندہ ذیشان نجم خان)اردو گلوبل میڈیا رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آج شام ایک اہم اعلان کریں گے۔سینٹر فیصل جاوید نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ بظاہر اپوزیشن کو لگ رہا ہے کہ وہ جیت چکے ہیں مگر ایسا نہیں ہے وہ ہار چکے ہیں، الفاظ یاد رکھیے گا مٹھائی پھر ضائع ہوگی۔فیصل جاوید کا مزید کہنا تھا کہ قوم نے فیصلہ کرلیا ہے آنے والا وقت بتائے گا انشااللہ۔ کپتان آج شام ایک اہم اعلان کریں گے۔ وہ اپنی قوم کوکبھی مایوس نہیں کریں گے۔عمران خان کوچیلنجز کا سامنا کرنا آتا ہے۔
