پنجاب ٹیلنٹ ھنٹ میں پوزیشن ہولڈرز کو چیک تقسیم کیے گئے

Spread the love

ساہیوال ( چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف ) پنجاب ٹیلنٹ ھنٹ صوبائی مقابلوں میں ساہیوال ڈویژن کی طرف عامر شہزاد سجن نے مقابلہ تھیٹر اور آمنہ اکرم نے مقابلہ دستکاری میں بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔ پوزیشن ہولڈرز کو چیک تقسیم کرتے ہوئے کمشنر ساہیوال ڈویژن علی بہادر قاضی نے کہا پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام سے ہماری نوجوان نسل میں موجود ٹیلنٹ کو اجاگر کر کے قومی اور بین الاقوامی سطح پر آگے لے جایا جا رہا ہے، نوجوانوں میں ایسے مقابلوں کا انعقاد خوش آئند امر ہے۔ تقریب میں ڈائیریکٹر ساہیوال آرٹس ڈاکٹر ریاض ہمدانی اور اسسٹنٹ ڈائیریکٹرز وسیم اکرم جوئیہ اور الیاس اکبر سگلہ بھی موجود تھے۔ کمشنر علی بہادر قاضی نے کہا کہ پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ اپنی نوعیت کا منفرد پروگرام ہے جس سے پاکستان کے سافٹ امیج کو فروغ مل رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے کیونکہ پاکستان کا مستقبل ان نوجوانوں سے وابستہ ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ثقافت اور رسم و رواج کو فروغ دینے کیلئے ان مقابلوں کا انعقاد خوش آئند ہے۔ انہوں نے ساہیوال ڈویژن کی نمائندگی کرنے والے عامر شہزاد سجن کو مقابلہ تھیٹر میں دوسری اور آمنہ اکرم کو دستکاری کے مقابلہ جات میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ ان کی کامیابی میں ساہیوال آرٹس کونسل کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سید ریاض ہمدانی کا بھی خاص کردار ہے اور وہ بھی مبارک کے حقدار ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں