جہانگیر خان ترین نے وطن واپسی کی ٹکٹ بک کروالی

Spread the love

یاد رہے کہ جہانگیر خان ترین تحریک انصاف کے تمام ناراض دھڑوں سے ملاقات کریں گے۔

اسلام آباد(نمائندہ ذیشان نجم خان)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر خان ترین کو ڈاکٹرز نے سفر کی اجازت دے دی، وہ 16 اپریل کو لاہور پہنچیں گے۔جہانگیر ترین نے15 اپریل کو لندن سے لاہور کا ٹکٹ بک کرالیا ہے۔عون چوہدری کا کہنا ہے کہ گروپ کے تمام ارکان جہانگیر ترین کا ایئرپورٹ پر استقبال کریں گے۔جہانگیر ترین تحریک انصاف کے تمام ناراض دھڑوں سے ملاقات کریں گے۔وہ واپسی پر علیم خان، چوہدری سرور، اسد کھوکھر اور دیگر سے ملاقات کریں گے۔جہانگیر ترین پنجاب میں متحدہ اپوزیشن کے وزارت اعلیٰ کے امیدوار حمزہ شہباز سے بھی ملاقات کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں